بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی کا آئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر مظاہرہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے آئی جی آفس کے باہر ٹائروں کو آگ لگا دی۔

پولیس نے آئی جی آفس کے باہر مین روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ایم ٹو موٹروے اسلام آباد سے لاہور دونوں اطراف سے بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں کا ایم ٹو موٹروے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ٹائر اور موٹروے کے اطراف میں لگی جھاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔

ایم ٹو موٹروے اسلام آباد سے لاہور دونوں اطراف سے بند ہونے کی وجہ سے  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.