پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازع بنانے کے مشن پر ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا۔
واضح رہے ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کرانے سے متعلق خط لکھا تھا،خط میں قومی اسمبلی توڑنے کے90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا تھا۔
Comments are closed.