پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

پی ٹی آئی کا آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کے خلاف حکومت نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے گا۔

سیکیورٹی اداروں کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ تک سڑک بند کرنے والوں کےخلاف فوری کارروائی ہوگی، رینجرز، ایف سی اور پولیس مارچ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.