پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن عمران خان سے ملنے کی حسرت لیے دنیا سے چلا گیا، جمعے کو چلتے ٹرک سے گرا اور جان سے گیا۔
پی ٹی آئی کے بینر لگے ٹرک پر سوار حسن بلوچ نامی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا رہا تھا کہ اچانک درخت کی شاخوں سے ٹکرانے کے بعد نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
حسن بلوچ کو فوری طور پر سروسز اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز جاں بحق ہوگیا۔
مرحوم کے گھر غربت کے ڈیرے ہیں، بیٹی اور بیوہ نے عمران خان سے مدد کی اپیل کی ہے۔
49 سالہ حسن بلوچ سوتر منڈی اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جس کی تدفین کردی گئی ہے۔
چھ روزہ لانگ مارچ میں اب تک خاتون رپورٹر صدف نعیم سمیت تین افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔
گوجرانوالا میں غلط سمت سے آتے پی ٹی آئی ایک کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
نوجوان کے ورثا نے عمران خان کے کنٹینر کے آگے احتجاج کیا، جہاں ان کی پی ٹی آئی کارکنوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
پولیس نے رانگ سائیڈ چلانے والے کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
موٹر سائیکل سوار کی والدہ نے ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.