وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک بھر میں واحد وفاقی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حیثیت پھر آشکار ہوگئی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی تمام صوبوں کی زنجیر بن کر اُبھری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی جیت اپوزیشن کی ہار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
Comments are closed.