اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 3 برس میں ن لیگ کے 5 برس جتنا قرض لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کل قرض39 اعشاریہ 9 ٹریلین روپے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قرض جون 2018 میں 25 ٹریلین سے بڑھا ہے، مطلب یہ کہ پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور میں قرض میں 13 اعشاریہ 9 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے 5 سال میں 10 اعشاریہ 4 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے صرف 3 سال میں 140 فیصد قرض لیا، جو کہ ن لیگ نے 5 سالوں میں لیا تھا۔
Comments are closed.