بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے بھی نام فائنل کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے پارٹی رہنما کا نام فائنل کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے واثق قیوم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے امیدوار ہوں گے۔

اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کا نام فائنل کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کا نام فائنل کیا گیا۔

علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب کے رہنماؤں سے پارٹی اجلاس میں رائے بھی لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.