پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ کسی ادارے نے بھی ہارس ٹریڈنگ روکنے کے اقدامات نہیں کیے، قاسم سوری نے پی ٹی آئی کے تمام استعفے منظور کیے تھے، الیکشن کمیشن نے ان منظور استعفوں پر کوئی عمل نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اسپیکر نے جو استعفے منظور کیے، اس پر الیکشن کمیشن نے فوراً عمل کیا، ریفرنس میں لیکڈ آڈیو کا ذکر کیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا فارن فنڈنگ کیس میں عمل جانب دارانہ ہے، کے پی بلدیاتی انتخابات کو موسم کی شدت کے باوجود الیکشن کمشنر نے ملتوی نہیں کیا۔
Comments are closed.