پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں پارٹی کے نئے صدور کی تقرری کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے نئے صدور کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو تحریک انصاف وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا، جبکہ حماد اظہر کو سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب مقرر کر دیا گیا۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عامر کیانی کو صدر شمالی پنجاب، سینیٹر عون عباس بپی کو صدر جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شفقت محمود نے گزشتہ روز پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدے کے لیے چیئرمین کا شکر گزار ہوں، بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔
Comments are closed.