پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔
منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔
صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 20 خالی نشستوں پر17جولائی کو الیکشن ہوگا، سیٹیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی نا اہلی پر خالی ہوئی تھیں۔
شیخ امتیاز نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقررکی گئی ہے، کاغذات نامزدگی 4 سے 7 جون تک الیکشن کمیشن میں جمع ہوں گے۔
Comments are closed.