جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی نے خرم حمید روکھڑی کی پارٹی رکنیت ختم کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خرم حمید خان روکھڑی کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

 پارٹی کے ضلعی صدر میانوالی سلیم گل خان نے کہا کہ حمید روکھڑی نے بغیر اجازت میڈيا پر پارٹی موقف کے خلاف بات کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران کے دیرینہ ساتھی میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے تین مرتبہ ملاقات کی، تیسری ملاقات میں رہنما تحریک انصاف سلمان احمد بھی موجود تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقاتوں کے لیے عمران خان سے اجازت لی تھی۔

میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید روکھڑی کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد بھی ان سے کہا گیا کہ میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کرائی جائے جس پر انہوں نے ملاقات کرانے سے انکار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے علاوہ صدر عارف علوی اور فیصل واوڈا بھی فوجی قیادت سے ملاقات کروا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.