بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی نہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے عمران خان کے ساتھ سیاست میں کام کیا، میرا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق نہیں، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرانک (ای) پاسپورٹ کا اجراء کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق نہیں، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اس عمر میں جتنی طاقت رہ گئی ہے، اللّٰہ کے بعد عمران خان کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب دو چار ٹرک مجھے بھی دے دیتے، تو بات یہاں تک نہیں پہنچتی، مال ان لوگوں کی کمزوری ہے، چھوٹے چھوٹے بکنے والے کیڑے پیسے لے کر اپنے ضمیر کو بیچتے ہیں، ان لوگوں نے اسامہ بن لادن کا مال کھایا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ بیرونِ ملک سے سازش کی گئی، ملکوں میں سیاسی بحران آتے رہتے ہیں، یہ ایک امپورٹڈ بحران ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کس نے کرایا تھا جب بینظیر اور نواز شریف کو اکٹھا بٹھایا گیا، اجمل قصاب کا فرید کوٹ کا پتہ نواز شریف نے بھارت کو دیا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آپ معاف کردیتے ہیں، معاف کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ سب چل کر آئیں گے، انہیں معاف نہیں کرنا، میں آپ سے کہتا تھا الیکشن میں جائیں، گورنر راج لگائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.