لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے فنڈز کے معاملے پر جواب طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف جسٹس شاہد کریم نے اوورسیز پاکستانی خاتون بینش آفریدی کی درخواست پر سماعت کی۔
نادرا نے بینش آفریدی کی شہریت سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔ جس میں کہا گیا کہ بینش آفریدی پاکستانی شہری اور دُہری شہریت کی حامل ہیں۔
نادرا رپورٹ پر بینش آفریدی کی شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ پاکستانی شہری درخواست گزار تمام سہولیات کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی استدعا کردی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کا کوئی اختیار نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم جاری کر سکتی ہے، الیکشن کمیشن بتائے ممنوعہ فنڈنگ کہہ کر پاکستانی کی رقم کیسےضبط کر سکتا ہے؟
Comments are closed.