ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی مظاہرے میں موٹر سائیکل جلانے کا واقعہ، حنیف عباسی کا نوجوان کی مدد کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی مظاہرے کے دوران یتیم نوجوان کی موٹر سائیکل جلنے پر نوجوان کی مدد کرنے کا اعلان کردیا۔

متاثرہ رائیڈر کا کہنا ہے کہ آٹھ بہن بھائیوں کو میں اور 1 بھائی بائیکیا چلا کر گزر بسر کر رہے ہیں، نویں جماعت کا طالبعلم ہوں، تعلیم کا خرچ بھی بائیکیا سے پورا کرتا تھا۔

حنیف عباسی نےآن لائن بائیک رائیڈر اشتیاق کو موٹر سائیکل دینے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی  اتوار کو دن 12 بجے اشتیاق کو اپنے گھر پر بلا کر موٹر سائیکل دیں گے۔

 آن لائن بائیک رائیڈر کی موٹر سائیکل کو فیض آباد میں احتجاج کےدوران جلا دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.