پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کارکن آپس میں لڑ پڑے، کرسیاں اور ڈنڈے چل گئے

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں کارکن آپس میں لڑ پڑے، کارکنوں کی جانب سے کرسیوں اور ڈنڈوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقے کھڑیانوالہ چوک پر لانگ مارچ پہنچنے پر بےنظمی دیکھنے میں آئی۔

اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش میں پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے، اس دوران کارکنوں میں دھکم پیل بھی دیکھنے میں آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.