پاکستان تحریک اںصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے حکومت نے تیاری کرلی ہے۔
آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے تیرہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسر تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کو بڑی تعداد میں آنسو گیس گنز اور شیل فراہم کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے 13086 افسران، اہلکار تعینات کیے جائیں گے، 2 ڈی آئی جیز، 4 ایس ایس پی، 11 ایس پی نگرانی کریں گے جبکہ 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے۔
Comments are closed.