وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد ملازمین طلب کیے، محمد رفیق،طاہر اقبال اور محمد ارشد سے انکوائری کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملازمین میں عمران خان کا پرسنل سیکریٹری اور پارٹی کا جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ان تینوں ملازمین نے اپنے ابتدائی بیانات قلمبند کرادیے ہیں، جن کے مطابق فنڈنگ کون، کہاں سے بھجواتا تھا، ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ملازمین نے بیان دیا کہ اکاؤنٹس میں آنے والی رقم کیش یا بذریعہ چیک پارٹی کے فنانس منیجر کو دی جاتی تھی۔
ملازمین کے مطابق فارن فنڈنگ دیگر اکاؤنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ میں بھی آتی رہی، رقم کہاں کس مقصد کے لیے خرچ ہوئی علم نہیں ہے، دستخط شدہ بلینک چیک پی ٹی آئی فنانس ڈپارٹمنٹ لے لیتا تھا۔
Comments are closed.