پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک مرتبہ پھر ڈی لسٹ کردیا ہے۔
ای سی پی نے ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کو ڈی لسٹ کیا ہے، جس کے بعد اب کیس کی سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس پہلے 7 نومبر کو ڈی لسٹ کیا گیا اور سماعت کی تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی تھی۔
ای سی پی نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تاریخ سماعت سے ایک دن قبل بدل کر 23 نومبر کردی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 19 ستمبر کو ہوئی تھی۔
Comments are closed.