پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کے قافلے کو ڈنڈا بردار افراد سے سامنا کرنا پڑا، سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کا قافلہ رتو ڈیرو سے نو ڈیروجا رہا تھا۔
سیف اللّٰہ ابڑو اور کارکنوں نے نوڈیرو تھانے کے باہر احتجاج شروع کردیا۔
سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا حملہ بزدلانہ، غنڈہ گردی ہے۔
سیف اللّٰہ ابڑو کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی سے گریز کرنا تشویش ناک ہے۔
Comments are closed.