بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی سینئر قیادت کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سینئر قائدین کے اجلاس کا اعلامیہ سامنے آ گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے اس دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے اشتعال انگیز بیان اور حکومت پاکستان کے ردعمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کی مذمت کی۔

اجلاس میں حقیقی آزادی کی تحریک کے حتمی مرحلے کی منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور عمران خان کی پریس کانفرنس کے نکات مرتب کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.