اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکمران جماعت تحریک انصاف کو قومی جماعت ماننے سے انکار کردیا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان نے کہا کہ سیاسی یتیموں کی پناہ گاہیں، قومی جماعتیں نہیں کہلاتیں، پی ٹی آئی ”عارضی پناہ گاہ“ ہے، قومی جماعت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ساری سیاسی پارٹیوں میں حاضری لگوانے والوں کے لیے پی ٹی آئی بھی عارضی پناہ گاہ ہے، یہ قومی جماعت نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ قومی جماعتیں آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں نہیں آتیں، طرح طرح کے پیوند لگاکر ”قومی جماعت“ نہیں بنائی جاتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیموں کی پناہ گاہ کو قومی سیاسی جماعت کہنے کے لیے ڈھٹائی درکار ہے۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ”پرچیوں“،” سفارش“،”بھرتی کوٹے“ سے فیض یاب ہونے والے کچھ عرصے بعد بے روزگار اور سیاسی یتیم بن کر در بدر ہو رہے ہوں گے۔
Comments are closed.