پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق شہباز گل کے خلاف رضویہ سوسائٹی اور سرجانی ٹاؤن تھانوں میں شہریوں نے مقدمات درج کرائے ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں شہری دانیال رشید نے ایف آئی آر نمبر 1775/22 درج کرائی جبکہ رضویہ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 598/22 درج کرایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل کی سوشل میڈیا پر پاک فوج کے افسران کے خلاف تقریر دیکھیں، جن میں پاک فوج کے سربراہ اور میجر جنرل رینک کے افسر کے خلاف عوام کو اکسایا گیا ہے۔
درج کرائے گئے مقدمے میں مدعی کا موقف ہے کہ ملزم شہباز گل نے سوچی سمجھی سازش کے تحت تقریر کر کے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل نے تقریر کر کے عوام میں آرمی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔
Comments are closed.