بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبر پختونخوا کے ینگ ٹیچرز کا دو روز سے جاری دھرنا ختم ہوگیا، احتجاجی اساتذہ کے صدر اور تحریک انصاف کے رہنماؤں مراد سعید اور علی محمد خان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
اس سے قبل آج اساتذہ نے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی،تو پولیس نےمظاہرین کوآگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔
احتجاجی اساتذہ کے صدر عطا الرحمان نے کہا کہ مراد سعید اور علی محمد خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مذاکرات کامیاب کروائے، جس کے بعد ہم دھرنا ختم کر کے واپس روانہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے منگل کی صبح ملاقات کریں گے۔
علی محمد خان نےکہا کہ اساتذہ کے مطالبات جائز ہیں، منظوری کے لیےکام کا آغاز کرچکے ہیں، پرویز خٹک اور مراد سعید وزیر اعلیٰ محمود خان سے رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.