
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے پی ٹی آئی رہنما صالح محمد کی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے درخواست ضمانت کی منظوری پر پی ٹی آئی ایم این اے کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے باہر صالح محمد کے گارڈ سے گولی چلنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت میں صالح محمد کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیے۔
Comments are closed.