بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے استعفے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے استعفے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ شکور شاد نے استعفا نہیں دیا تھا، پارٹی ہیڈ آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے 123 استعفے ٹائپ کر کے بھیجے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم انہیں کسی صورت الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں دیتے، انہوں نے آئی جی، ڈی آئی جی پولیس کو للکارا اور دھمکیاں دیں۔

عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی ایم این اے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.