عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر سوال اٹھا دیے۔
ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت پر قاتلانہ حملہ کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی خاموشی معنی خیز ہے۔
اے این پی رہنما نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ طالبان کو بھتہ نہ دینے پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خاموشی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ملک لیاقت کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
Comments are closed.