california hookup bar asian girls casusl hookup review homemade hookup hookup Mount Ephraim burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی خیبر میں دفن ہوگئی، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کاکہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے الیکشن کے نتائج پورے نہیں آئے، جو ابھی تک نتائج آئے ہیں بلاول نے بولا ہے پی ٹی آئی خیبر میں دفن ہوگئی، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نتائج میں وفاقی اور صوبائی وزراء نے مداخلت کی ہے۔

سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو زبردستی سیٹیں ملی تھیں، اب حشر برا ہوگا، سندھ میں کوئی نیا بلدیاتی نظام نہیں آیا، بلدیاتی نظام وہی ہے جو 2013ء میں بنا تھا، ہم نے بلدیاتی نظام بہتر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے امیدواروں کو سزا دی گئی ہے، تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں جنم لیا تھا، عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن نے عوام کا موڈ بتادیا ہے۔

شیر شاہ میں ہونے والے دھما کے کی جگہ پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں نالوں پر عمارتوں کا بننا کسی صورت جائز نہیں، نالوں پر تعمیرات کے اصل ذمے دار تعمیرات کی اجازت دینے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگ گیس کا بحران بھگت رہی ہے، کراچی میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، ایم کیو ایم گیس، پیٹرول کی قیمتوں، گندم کے ڈاکے اور کھاد کے معاملے پر  کیوں خاموش ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں پیٹرول کی قیمتوں پر استعفے دینے والے خاموش ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کراچی میں سب کی امید کی کرن بلاول بھٹو ہیں۔

سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کے پی جانے سے روکا لیکن وہ گئے، وزیرِ اعظم کا جرم تو مجھ سے بہت سنگین ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جس چیز کا عمران خان نے نوٹس لیا اس کا ہمیشہ بیڑا غرق ہوا، گورنر صاحب کا کام سیاسی بیانات دینا نہیں ہے، گورنر سندھ اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں، گورنر کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ خود ہی ایکسپوز ہورہے ہیں، ہمیں تو خوشی ہے کہ سندھ کے گورنر ایکسپوز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.