راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے21 اگست کو ہونے والے جلسے کے لیے برسوں پرانے درختوں کی کٹائی شروع کردی گئی۔
پی ایچ اے اہلکار کا کہنا ہے کہ درخت فٹ ہاتھ پر رکاوٹ کا باعث ہیں۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ لیاقت باغ اور دیگر پارکس میں صفائی کا کام چل رہا ہے، لیاقت باغ کے باہر فٹ پاتھ پر سوکھے درخت خطرے کی علامت تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوکھے درخت گرنے والے تھے لہٰذا ان کو کاٹ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ کے اندر جھاڑیوں اور درختوں کی شاخوں کی چھانٹی ہورہی ہے۔
Comments are closed.