اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے ’امر بالمعروف‘ کے دوران اذان دینے میں غلطی ہوگئی۔
جب پنڈال میں مغرب کی اذان کا وقت ہوا تو سینیٹر فیصل جاوید نے شرکاء کو خاموش کروایا۔
اس کے بعد جب لوگ اذان سن رہے تھے تو اس دوران معلوم ہوا کہ مغرب کے وقت پر فجر کی اذان دے دی گئی۔
ایسے میں جب شور ہوا تو اذان کو مکمل ہوئے بغیر ہی روک دیا گیا اور اس کے بعد سینیٹر فیصل جاوید نے خود اذان پوری کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.