پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد دکھانے کے لیے 13 اپریل 2022 کے جلسے کی ویڈیو شئیر کردی۔
گزشتہ روز ہونے والے جلسے میں لوگوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی کم تھی، کل ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے آسمانی رنگ کے کپڑے پہننے ہوئے تھے جبکہ مراد سعید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں فیصل جاوید کو سیاہ رنگ کے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ورکرز نے کم تعداد میں شرکت کی، کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر مرکزی قیادت بھی نالاں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے پشاور کے رنگ روڈ پر جلسہ کا اہتمام کیا تھا جلسے میں ورکرز نے کم تعداد میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق جلسے میں 10 ہزار سے کم افراد نے شرکت کی اور آدھے سے زیادہ جلسہ گاہ خالی پڑی تھی۔
ذرائع کے مطابق اپریل میں اسی مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں 45 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی اور جلسہ گاہ کے اطراف میں سڑکوں پر بھی کارکن موجود تھے۔
اس صورتحال پر ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث جلسے میں لوگوں کی تعداد کم تھی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ کے کارکن سیلاب کے باعث جلسے میں نہیں آئے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ یہ جلسہ این اے 31 کے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلے میں تھا۔
Comments are closed.