کراچی سے حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے رویے کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔
گیس بحران پر پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے حماد اظہر کو خط لکھ دیا اور کہا کہ میرے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں اکتوبر سے گیس کا ایشو چل رہا ہے، آپ کو بارہا میسیج بھی کیے، آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔
آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے، یہی رویہ رہا تو بلدیاتی الیکشن میں کراچی میں بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ این اے 247 کے رہائشی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں، میرے حلقے بالخصوص ڈی ایچ اے میں گیس کی قلت کا نوٹس لیں۔
Comments are closed.