وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہی دعوؤں میں پھنس چکی ہے۔
انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی عزت رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کیا کرنا ہے اس بات پر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ابھی تک متفق نہیں ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جتھہ بنانے اور شہروں پر چڑھائی کر کے اپنے مطالبات منوانے کے طریقہ کار کو فروغ نہیں پانے دیں گے، ٹکراؤ کی پوزیشن کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومتیں لوگوں کو گھروں سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی تھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہو جائے گی، ساری دنیا کو چور چور کہنے والا خود چوری میں پکڑا گیا ہے۔
Comments are closed.