
صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے بیانات پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اپنی شکست کو بھانپ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔
گیانچندایسرانی نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے اسی کیفیت کی تشریح کی تھی کہ اب ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ میں گورنر راج کا خواب پی ٹی آئی اور ان حواری پچھلے تین سالوں سے دیکھتے آئے ہیں، سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا اتنا آسان ہوتا تو یہ لوگ اب تک یہ حرکت کر چکے ہوتے۔
گیانچند ایسرانی کا کہنا تھا کہ گورنر راج کے نفاذ جیسی حرکت پر سندھ کے باشعور عوام سخت ردعمل دینگے، ملک کا بیڑہ غرق کرنے والی پی ٹی آئی اورشیخ رشید کو مشورہ ہے کہ اپنا بوریا بستر لپیٹ لیں۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنی خیر منائیں، کیونکہ آپ کے دن گنے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.