اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس نے عدم اعتماد لانی ہے وہ اس کا قانونی حق ہے۔
صوابی میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اور پارلیمنٹرین اپنے لیڈر کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی ارکان اسمبلی عمران خان کا ساتھ دے کر عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور چودھری پرویز الہیٰ میں ملاقات متوقع ہے، اتحادی اور پی ٹی آئی کے اراکین وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے۔
اس سے قبل نوید قمر نے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق اجلاس غیر جانبدار اسپیکر سے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا حکومت کی طرف واضح جھکاؤ قابل تشویش ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اسد قیصر نے اپنے بیان سے خود کو متنازع کردیا ہے جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی کے منصب کا غیر جانبدار ہونا لازمی ہے۔
Comments are closed.