پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے11 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری اور ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی درخواست پر احکامات جاری کیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری، ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان کے استعفے منظور ہوئے تھے، اعجاز شاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد کے استعفے بھی منظور کیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کیے گئے تھے۔
Comments are closed.