پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ بند کمروں میں فیصلوں کا وقت گزر گیا ہے، پی ٹی آئی اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا، امید ہے معاملہ لانگ مارچ تک نہیں پہنچے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے تاحیات ملک میں سڑکیں بنائیں، میرا خیال ہے پی ڈی ایم میں شامل ساری جماعتیں اب چاہتی ہیں حکومت ختم کریں۔
Comments are closed.