جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین نے فیض آباد پر ہوٹلوں کے شیشے توڑ دیے، 2 موٹر سائیکلیں جلادیں

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف  فیض آباد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے فیض آباد پر ہوٹلوں کے شیشے توڑ دیے، 2 موٹر سائیکلیں نذر آتش کردیں۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے  فیض آباد پر مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔

راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے  پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، جبکہ متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

فیض آباد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس اور ایف سی پر پتھراؤ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اجلاس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی، اجلاس میں معظم گوندل کی شہادت اور ابتسام کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا، لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرین نے سیکیورٹی کیمرے، فانوس توڑ دیے۔

کراچی میں شاہراہ فیصل نرسری پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا،

پشاور  میں عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موٹر وے انٹر چینج پر احتجاج کرتے ہوئے موٹر وے بند کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.