پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کیلئے آئینی مرحلے پر بریفنگ دی گئی۔
مشاورتی اجلاس میں پنجاب، کے پی اور سندھ کے رہنماؤں سمیت اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان شریک ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی، عثمان بزدار، سبطین خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، عاطف خان، عمر ایوب بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان اور علی ظفر نے اجلاس کے شرکا کو آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کیلئے آئینی مرحلہ سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Comments are closed.