کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یونین کونسل (یو سی) چیئرمین اسد زمان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کو ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں اسد زمان نے چیئرمین تحریک انصاف کے حکم پر حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
اسد زمان نے اپنے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے، انہوں نے ویڈیو بیان اپنے بھائی کے فون میں رکارڈ کرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر سندھ حکومت کا بےانتہا دباؤ ہے، پہلے بھی ایسا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں ویڈیو بیان ایڈوانس میں ریکارڈ کروا رہا ہوں، میرا ضمیر اور میرا دل چیئرمین تحریک انصاف کے حکم پر عمل کرنا ہے۔
اسد زمان کا کہنا تھا کہ 15 جون کو پی ٹی آئی کے تمام چیئرمین کے ساتھ حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دوں گا۔
خیال رہے کہ اسد زمان کے بھائی نے مومن آباد تھانے میں 10 جون کو اسد زمان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی ہے۔
Comments are closed.