پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 7 سابق ارکان اسمبلی کو 1 ہفتے تک عبوری ضمانت دے دی۔
پی ٹی آئی کے 7 سابق ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے درخواست کی سماعت کی۔
پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ صوبائی حکومت درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل فراہم کرے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل فراہم کی جائے، درخواست گزاروں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے، عدالتی احکامات کے باوجود کسی کو گرفتار کیا گیا تو حکومت سے جواب طلب کریں گے۔
Comments are closed.