پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 ہزار کارکنان گرفتار کیے گئے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا عوام کی آواز ہے جسے جبر سے دبانا ممکن نہیں ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اٹھائے گئے۔
اسد عمر نے کہا کہ سازش کے تحت ضمیروں کی منڈی لگا کر منتخب حکومت ختم کی گئی، پی ڈی ایم کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے، پی ڈی ایم نے اربوں روپے کے کرپشن کیسز ختم کروانے کےلیے حکومت گرائی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 10 اپریل 2022 کی رات ہزاروں افراد کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے، پی ڈی ایم پاکستان کی تاریخ کا بدترین معاشی بحران لائی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ آٹے کی قطاروں میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں، موجودہ حکومت جان چکی عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابی کے بعد حکومت نے کارکنوں پر جبر کیا، تحریک انصاف رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
Comments are closed.