جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عامر مغل عدالت میں پیش

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے گرفتار رہنما عامر مغل کو پیش کردیا گیا۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے کے سلسلے میں عامر مغل کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں وکیلِ صفائی نے کہا کہ تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے والوں میں عامر مغل شامل ہیں، وہ اسلام آباد ریجن کے سابق صدر ہیں، ان متعدد مقدمات درج کیے گئے جن میں ڈکیتی بھی شامل ہے۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ عامر مغل کو 25 مئی کی رات رہا کیا گیا اور 25 دن میں نیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عدالت میں جج نے پولیس اہلکار سے سوال کیا کہ 11 ماہ بعد عامر مغل کو گرفتار کیوں کیا؟ جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں پوچھ کر بتانا پڑےگا۔

وکیلِ صفائی کی جانب سے عامر مغل کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.