جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

پی ٹی آئی کے چیئرمین کہاں ہیں، مجھے کیا معلوم؟ مرتضیٰ وہاب

نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کہاں ہیں، مجھے کیا معلوم؟ پی ٹی آئی کے بہت سے چیئرمین جماعت اسلامی کو ووٹ دینے کےحق میں نہیں تھے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے الیکشن نہ لڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر تعینات تھا اس وجہ سے الیکشن نہیں لڑا۔

ضلع شرقی کی 5 ٹی ایم سیز پر پیپلز پارٹی 3 جبکہ جماعت اسلامی 2 پر کامیاب ہوئی ہے، ضلع جنوبی کی 2 ٹی ایم سیز میں ایک پر پیپلز پارٹی دوسری پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نعیم الرحمان کو پیپلز پارٹی فوبیا ہوگیا ہے۔ ہمیں اپنی سیاست میں میچورٹی لانے کی ضرورت ہے، غیر یقینی صورت حال شہر اور ملک کےلیے ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تینوں سیاسی جماعتوں کو عوام کی خدمت کا موقع ملے گا، شہر کے ہر اسٹیک ہولڈر کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.