پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے لیکن 5 بجے تک کاغذات جمع کرانے کوئی نہیں آیا، واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
راجہ بشارت نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
انہوں نے کہا کہ واثق قیوم کی کامیابی کا اعلان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کردیا گیا ہے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ واثق قیوم کا بلا مقابلہ منتخب ہونا عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی تھی۔
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے عمل میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے۔
Comments are closed.