بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان 15سے زیادہ ہیں،سعیدغنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی تعداد 15 سے بھی زیادہ ہے، عمران خان اسی ماہ سابق وزیر اعظم ہوجائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی وزیر اعظم کو معلوم ہے کہ ان کے ناراض اراکین کی تعداد زیادہ ہے اگر وہ اسمبلی آگئے تو عدم اعتماد ہار جائیں گے اور اگر اتحادی بھی ان کا ساتھ دے دیں تب بھی وہ یہ تحریک جیت نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اس وقت قومی اسمبلی کا اعتماد نہیں ہے۔ وزیراعظم بوکھلاہٹ اور انارکی پھیلا رہے ہیں اورخود گھبراہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خان صاحب وہ جو کے پی سے 20 لوگ نکالے تھے، ان کے خلاف کوئی عدالتی کارروائی کی گئی کیا؟

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی تعداد 15 سے بھی زیادہ ہے، عمران خان اسی ماہ سابق وزیر اعظم ہوجائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان آئینی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کو اسلام آباد بلارہے ہیں، عمران خان منحرف اراکین کے گھروں پر حملے کروارہے ہیں، وہ گلی کوچوں میں فسادات کروانا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کو اگلی کابینہ میں شمولیت کی پیش کش ہوجائے تو عمران خان کے خلاف ہوجائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ شیخ رشید کو اسرائیل کا وزیر اعظم بھی وزارت دے تو وہاں بھی چلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.