وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اس حکومت نے اٹھایا ہے، پاکستانی سمجھدار ہیں وہ جانتے ہیں کہ کون ملک کے مفاد میں کام کر رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پوائنٹ اسکورنگ کرنا ہوتی تو آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کے لیے مشکل فیصلے نہ لیتے۔
عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تعاون شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بڑی مشکل کا سامنا ہے پوری قوم کے تعاون کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.