پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر امیر حمزہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 194 سے سابق ٹکٹ ہولڈر امیر حمزہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

ایک بیان میں امیر حمزہ نے 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات کی بھرپور مذمت کی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ 

دوسری جانب عارف والا سے سابق کونسلر ماجد حسین ڈوگر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.