پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے وفاقی حکومت کی بجٹ میں پنشن اصلاحات کی تعریف کردی۔
اپنے بیان میں تیمور جھگڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں ترامیم سے کچھ بامعنی پنشن اصلاحات کا اعلان کر دیا۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ ڈبل پنشن کا خاتمہ ظاہر ہے اچھی بات ہے، فخر ہے کہ یہ ان اصلاحات کی توثیق کرتا ہے جو ہم نے صوبہ میں کی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اپنی تقریر میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن ساڑھے 8 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم کے ہائی پروفائل لوگ ایک سے زیادہ پنشن لے رہے ہیں، ایک سے زیادہ عہدوں پر رہنے والے کئی لوگ تین، تین پنشن بھی لے رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نےکہا تھا کہ ایک سے زائد پنشن کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں، صرف ایک پنشن ہی ملے گی۔ ریٹائرڈ ملازم اور شریک حیات کے انتقال کے بعد خاندان کے فرد کو صرف 10 سال پنشن ملے گی۔
Comments are closed.