منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزراء کے گھروں پر چھاپے

پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزراء کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے سوات کے بیشتر سابق ایم پی ایز نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سوات میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما مراد سعید کے خلاف مقدمہ درج ہے جبکہ وہ 9 مئی سے غائب ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، شہرام ترکئی، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری  کرا رکھی ہے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزراء کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، سابق ایم این اے شوکت علی کے گھر، پلازا، حجروں پر چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ وہ گرفتار نہ ہوسکے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق رکن اسمبلی ملک واجد خان اسلام آباد میں روپوش ہیں جبکہ آصف خان کے گھر، پیٹرول پمپ پر روز چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 پولیس کے مطابق شاہ فرمان کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.