جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کو بھی بیلٹ پیپرز پر ہونا چاہیے، ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین نے کہا ہے کہ ہمیں کسی الیکشن میں کوئی سپورٹ نہیں ملی۔ پی پی پی نے جب بھی حکومت بنائی مشکل ترین حالات تھے۔ 

سکھر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے لاڈلے ہیں، کسی اور کے لاڈلے بنے ہیں اور نہ بنیں گے۔ 

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کو بھی بیلٹ پیپرز پر ہونا چاہیے۔ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سب کو موقع ملنا چاہیے۔ 

سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مناسب انداز سے انٹراپارٹی الیکشن کروانے چاہیے تھے۔ ہمارا انتخابی نشان تلوار سے تیر کیا گیا، ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا۔ 

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو پر بھی کیسز بنائے گئے تو پی پی پارلیمنٹرین بنائی گئی، انتخابی حلقہ بندیوں پر سب سے زیادہ اعتراض پیپلز پارٹی کو ہے۔ 

انہوں نے کہا ہم نے ڈی لمیٹیشن کے حوالے سے عدالت سے بھی رجوع کیا۔ ایم کیو ایم نان ایشوز کو اجاگر کرنے میں ماہر ہے۔ کراچی ایسٹ میں 12 اعتراضات پیپلز پارٹی اور ایک ایم کیو ایم کا اعتراض تھا۔ 

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اعتراض کو تسلیم کیا گیا، ہمارے اعتراضات نظر انداز کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.